مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی حکومت نے برطانیہ میں پیٹرول بحران سے نمٹنے کے لیے فوج کو طلب کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیر سے آرمی ٹینکر ڈرائیور پیٹرول اسٹیشن تک پیٹرول پہنچائیں گے۔ برطانیہ میں لاری ڈرائیورز کی شدید کمی کے باعث پیٹرول کی ترسیل چیلنج بن گئی ہے اور عوام کئی روز سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی ٹینکر ڈرائیورز جلد تعینات کیے جائیں گے تاکہ ملک میں جاری ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے پیٹرول کی قلت میں حکومت کو عارضی طور پر مدد فراہم کی جائے۔
برطانوی حکومت نے برطانیہ میں پیٹرول بحران سے نمٹنے کے لیے فوج کو طلب کرلیا ہے۔
News ID 1908367
آپ کا تبصرہ