مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں اسرائیلی وزیر خارجہ کے دورہ بحرین کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیشک اسرائیل کا بحرین اور خطے کے لئے تحفہ بدامنی پر مشتمل ہوگا۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ بحرین کی طرف سے اسرائيل کی غاصب ، ناجائز اور صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ کا استقبال اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ آشکارا خیانت اور غداری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم صرف ایک ملک کو جانتے ہیں جس کا نام فلسطین اورجس کا دارالحکومت بیت المقدس ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے دورہ بحرین کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیشک اسرائیل کا بحرین اور خطے کے لئے تحفہ بدامنی پر مشتمل ہوگا۔
News Code 1908363
آپ کا تبصرہ