مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحے کے علاوہ بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے شمالی و جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردوں کی کارروائیاں ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ