مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ازبکستان کے صدر سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران ، افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل کی حمایت کرتا ہے۔
صدر ابراہیم رئیسی آج شانگہائي سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے ایک اعلی وفد کے ہمراہ تاجیکستان پہنچے جہاں تاجیکستان کے وزير اعظم نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ صدر ابراہیم رئیسی نے ازبکستان کے صدر شوکت میرزایف کے ساتھ ملاقات میں ازبکستان کے یوم استقلال کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ازبکستان کے باہمی تعلقات اچھی اور مطلوب سطح پر ہیں اور ایران خطے کے ممالک کے ساتھ سیاسی ، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
صدر ابراہیم رئیسی نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکہ کو قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان کے عوام کو درپیش مشکلات کا اصلی ذمہ دار ہے ۔
صدر رئیسی نے کہا کہ ایران امریکہ کی ظالمانہ پابندیو ں کے باوجود ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہے۔
ازبکستان کے صدر نے اس ملاقات میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ازبکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
آپ کا تبصرہ