مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستانکے علاقہ حسو خیل میں آپریشن کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک جب کہ 6 کو گرفتار کرلیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسو خیل، میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ اس کے 6 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق علاقہ میں دہشت گردوں کو کچلنے کے لئے سرچ آّریشن جاری ہے۔
پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستانکے علاقہ حسو خیل میں آپریشن کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک جب کہ 6 کو گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1908111
آپ کا تبصرہ