5 ستمبر، 2021، 10:46 AM

ایران اور پاکستان کے وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو

ایران اور پاکستان کے وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفون پرگفتگو میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفون پرگفتگو میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ایران سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ایرانی وزیر حسین امیر عبداللہیان نے مربوط لائحہ عمل کے لیے پاکستانی وزیر خارجہ کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے افغانستان کی بدلتی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ پاکستانی وزیر خارجہ اس سے قبل ایران کےدورے کے دوران بھی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کرچکے ہیں۔ دونوں ممالک افغانستان میں پائدار امن اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں کوشش کررہے ہیں ۔

News Code 1908048

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha