3 ستمبر، 2021، 8:28 PM

برطانیہ کا طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان

برطانیہ کا طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان

برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ برطانیہ طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکای نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ برطانیہ طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا۔

اطلاعات کے مطابق دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کو اب اس نئی حقیقت سے ہم آہنگ ہونا ہو گا۔ طالبان پر معتدل اثرورسوخ ڈالنے کے لیے ایک گروپ بنانے کی ضرورت ہے۔ڈومنیک راب نے کہا کہ بہت سے ممالک ایسے ہیں جو افغانستان کی صورتحال سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں ۔ راب نے کہا کہ برطانیہ طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرےگا۔

News Code 1908031

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha