مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے ایک اعلی رکن محمد الہندی نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا ذلت آمیز تھا۔
جہاد اسلامی کے اعلی رکن نے کہا کہ امریکی، افغانستان پر 20 سال تک قبضہ کرنے کے بعد آخر کار ذلت آمیز طریقہ سے خارج ہونے پر مجبور ہوگئے، جو خطے میں امریکہ کی شکست اور ناکامی کا مظہر ہے۔ جہاد اسلامی کے رہنما نے جنگ شمشیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ شمشیر میں اسلامی مزاحمت کی کامیابی دنیا کے سامنے نمایاں ہوگئی۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کی ایک عظيم طاقت میں تبدیل ہوگیا ہے جو اپنے استقلال ، آزادی اور ملکی اور قومی سلامتی کے لئے تلاش و کوشش کررہا ہے۔ ایران امریکی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہے۔
آپ کا تبصرہ