18 اگست، 2021، 7:26 PM

کسی بھی قبضے اور تسلط کا خاتمہ ذلت آمیز اخراج پر منتج ہوتا ہے

کسی بھی قبضے اور تسلط کا خاتمہ ذلت آمیز اخراج پر منتج ہوتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے افغانستان میں امریکہ کی شکست ، ناکامی اور ذلت آمیز اخراج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قبضے اور تسلط کا خاتمہ ذلت آمیز اخراج پر منتج ہوتا ہے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں افغانستان میں امریکہ کی شکست ، ناکامی اور ذلت آمیز اخراج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قبضے اور تسلط کا خاتمہ ذلت آمیز اخراج پر منتج ہوتا ہے۔

شمخانی نے کہا کہ جس طرح امریکہ کو ویتنام، عراق اور افغانستان سے ذلت آمیز طریقہ سے نکلنا پڑا ہے اسی طرح اسرائیل کی غاصب حکومت کا فلسطین پر غاصبانہ قبضہ بھی ختم ہوجائےگا اور اسرائیل کو ذلت کے ساتھ فلسطین سے قبضہ ختم کرنا پڑےگا۔

News ID 1907840

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha