16 اگست، 2021، 12:14 PM

ایران کا افغانستان کے عوام اور ان کے مطالبات کی حمایت کا اعلان

ایران کا افغانستان کے عوام اور ان کے مطالبات کی حمایت کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے افغانستان کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، افغانستان کے عوام اور ان کے مطالبات کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے افغانستان کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، افغانستان کے عوام اور ان کے مطالبات کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھےگا۔

علی شمخانی نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ  میں نے تین سال قبل افغانستان کے دورے کے دوران افغان صدر کے ساتھ  ملاقات میں امریکہ پر اعتماد نہ کرنے کی سفارش کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ افغان وزیر دفاع کا دردناک بیان گذشتہ 20 سال میں افغانتسان میں امریکہ کی طرف سے ہونے  والی تباہی اور ویرانی کا نمایاں ثبوت ہے۔ شمخانی نے کہا کہ ہم گذشتہ 40 سال کی طرح افغان عوام کے ساتھ ہیں اور ان کے مطالبات کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

News ID 1907812

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha