مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ویکسین نہ لگوائے والے 3 ملازمین کو نوکری سے نکال کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے کئی اداروں میں ملازمین پر دفتر آنے کے لیے ویکسین لگوانا شرط قرار دیدیا گیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اس شرط کی خلاف ورزی پر اپنے 3 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا۔
اس حوالے سے سی این این کے چیف جیف زکر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔ فیلڈ رپورٹرز سمیت آفس میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہے۔
آپ کا تبصرہ