مہر خبررساں ایجنسی نے صدائے افغان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے افغانستان کےمختلف شہروں اور علاقوں ميں طالبان دہشت گردوں کے بڑے پیمانے پر حملوں کو ناکام بنادیا ہے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان میر ویس استانکزی نے اعلان کیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے ہرات، قندوز اور لشکرگاہ میں طالبان دہشت گردوں کے بڑے حملوں کو ناکام بنادیا ہے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ قندہار میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ طالبان دہشت گرد عام شہریوں کو اپنی ڈھال بنا رہے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ افغان فورسز نے ہرات میں طالبان کو پسپا کردیا ہے۔
ادھر افغان وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغان فورسز کی مختلف علاقوں میں پیشقدمی جاری ہے اور طالبان کو مختلف علاقوں میں شکست اور پسپائی کا سامنا ہے۔ افغان حکام پاکستان پر طالبان دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کررہے ہیں جبکہ پاکستان نے ان الزامات کو رد کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ