22 دسمبر، 2024، 7:47 AM

یمن پر فضائی حملہ، امریکہ نے ذمہ داری قبول کرلی

یمن پر فضائی حملہ، امریکہ نے ذمہ داری قبول کرلی

یمن کے دارالحکومت صنعاء اور دیگر شہروں پر امریکہ نے فضائی حملہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء پر فضائی حملہ کیا گیا ہے۔ حملے کے بعد کئی مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فضاؤں میں جنگی طیارے پرواز کررہے ہیں۔ المیادین کے رپورٹر کے مطابق صنعا کے جنوب میں واقع عطان پہاڑ دو بار فضائی حملے کا نشانہ بنا۔
العربیہ نے بھی اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا کہ یمن کے علاقے نقم میں الحفا فوجی اڈے اور "عطان" پہاڑ کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر العربیہ چینل کو بتایا کہ یہ حملہ واشنگٹن کی کارروائی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے رات کو یمن کے حوثیوں کے ٹھکانوں پر کئی حملے کیے ہیں۔

امریکہ کی مرکزی کمان نے بھی صنعا پر حملے کی ذمہ داری قبول کی اور اعلان کیا ہے کہ ہم نے حوثیوں کے کمانڈ سینٹرز اور میزائل ذخیروں پر کئی حملے کیے۔

بیان میں سینٹکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے حوثیوں کی کارروائیوں میں خلل ڈالنے اور ان کی سرگرمیوں کو کم کرنے کے لیے کیے گئے، جن میں بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے شامل ہیں۔

سینٹکام نے مزید کہا پء یہ آپریشن امریکی افواج، علاقائی اتحادیوں اور بین الاقوامی بحری بیڑے کی حفاظت کے عزم کا مظہر ہے۔

News ID 1928982

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha