22 دسمبر، 2024، 9:09 AM

حضرت زینب (س) کے حرم کی حفاظت کے لئے جولانی کے اقدام سے متعلق خبریں

حضرت زینب (س) کے حرم کی حفاظت کے لئے جولانی کے اقدام سے متعلق خبریں

میڈیا ذرائع نے دہشت گرد گروہ "تحریر الشام" کے رہنما کی دمشق میں شیعہ نمائندوں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران حضرت زینب (س) کے حرم کی حفاظت کے لئے خصوصی سکیورٹی فورس تعینات کرنے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روزنامہ رائ الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ "تحریر الشام" کے دہشت گردوں کے سرغنہ "احمد الشعرا" عرف "ابو محمد الجولانی" کی دمشق میں شیعہ علماء کے ایک گروہ سے ملاقات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ 

 اس خبر کے مطابق، جولانی نے شیعوں کے ایک وفد سے روضہ حضرت زینب (س) کے قریب واقع دفتر میں ملاقات کی اور اس علاقے کے شیعہ عمائدین کو حرم کے انتظام اور خدمات کی فراہمی کے حوالے سے سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 رائ الیوم کی رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات کے بعد جولانی نے اپنی سکیورٹی کے نگران ادارے کے ایک گروپ کو حضرت زینب (س) کے روضہ مبارک کی حفاظت پر مامور کرنے کا حکم دیا ہے۔

 مزید برآں، الجولانی نے کہا ہے کہ اس نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کو علوی کونسل سے ملاقات کے لیے لاذقیہ اور طرطوس بھیجا ہے اور علوی عمائدین سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے متعلق اقدامات میں تعاون کرنے والے تمام فوجی اور سویلین ملازمین کی مکمل حفاظت کی ضمانت دیں گے۔

News ID 1928979

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha