21 جولائی، 2021، 2:39 PM

ایران کا اسلامی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار

ایران کا اسلامی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عید الاضحی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں اسلامی ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران تمام اسلامی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے اور مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عید الاضحی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں اسلامی ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران تمام اسلامی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے اور مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے آمادہ ہے۔ ایرانی اسپیکر نے اپنے پیغام میں مسلمان ممالک کے درمیان اتحاد، یکجہتی اور اخوت و برادری کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک باہمی تعاون کے ساتھ کورونا جیسی عالمی وبا اور دیگر مسائل اور مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں۔ محمد باقر قالیباف نے کورونا کی وجہ سے مناسک حج کے محدود برپا ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان صحت و سلامتی کا مسئلہ اہمیت کا حامل ہے اور ایران تمام شعبوں میں اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

News ID 1907458

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha