مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحجۃ الاسلام حسن روحانی نے عید الاضحی کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہان کو مبارکباد کےعلیجدہ علیجدہ پیغامات ارسال کئے ہیں۔ صدر حسن روحانی نے عید الاضحی کو دنیاوی خواہشات سے دور رہنے اور اللہ تعالی کی محبت و اطاعت اور فرمانبرداری کی عید قراردیا ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ عید قربان نفسانی خوااہشات سے آزاد ہوکر مال و جان کے ایثار کے ذریعہ اللہ تعالی کی خوشنودی کے حصول کا مظہر ہے۔
ایرانی صدر نے عید سعید قربان کے موقع پر اپنے پیغام میں اللہ تعالی کی بارگاہ میں اسلامی ممالک اور مسلمانوں کی عزت ، سعادت اور سربلندی کے لئے دعا کی ۔
آپ کا تبصرہ