ایران ایک محفوظ ، صلح دوست اور پرامن افغانستان کی تلاش میں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایران ایک محفوظ ، صلح دوست اور پرامن افغانستان کی تلاش میں ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ  کے جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹررسول موسوی نے کہا ہے کہ ایران ایک محفوظ ، صلح دوست اور پرامن افغانستان کی تلاش میں ہے اور ایسا اسی وقت ممکن ہے جب افغان قومی معاہدے کی دستاویز میں تمام اقوام اور مذاہب کے حقوق کے احترام کی ضمانت کو ملحوظ رکھا جائے۔

رسول موسوی نے اپنے ٹوؤیٹر بیان میں کہا کہ افغانستان کے موجودہ شرائط کے پیش نظر ایران کی افغانستان کی تمام اقوام اور خاص طور پر شیعوں کے بارے میں  خصوصی توجہ ہے۔  انھوں نے کہا کہ افغان شیعوں کے بارے میں ایران کو کوئي خاص خدشہ نہیں ہے لیکن پر امن اور صلح دوست افغانستان کے لئے تمام افغان اقوام اور مذاہب کا احترام افغانستان کے بنیادی آئين کا حصہ ہونا چآہیے۔

News Code 1907425

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =