افغانستان کے موجودہ بحران اور کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ ہے

چین کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں افغانستان کے موجودہ بحران اور کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ کو قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکہ میں چینی سفارتخانہ کی ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ ونبین نے اپنے ایک بیان میں افغانستان کے موجودہ بحران اور کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ کو قراردیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اگر چہ امریکہ نے افغانستان سے اپنی افواج کو نکال لیا ہے لیکن افغانستان میں جاری بحران کی ذمہ داری امریکہ کے دوش پر عائد ہوتی ہے ۔ امریکہ نے افغانستان کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کیا اور بحران زدہ افغانستان میں مزيد بحران اور کشیدگی پیدا کرکے افغانستان سے نکلنا امریکہ کی تاریخی غلطی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کا اس بات پر یقین ہے کہ افغانستان کے بحران کا راہ حل عسکری نہیں بلکہ سیاسی ہے۔

News Code 1907308

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =