9 جولائی، 2021، 10:21 AM

ہیٹی کے صدر کے قتل میں ملوث 2 امریکی شہری گرفتار

ہیٹی کے صدر کے قتل میں ملوث  2 امریکی شہری گرفتار

ہیٹی کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ہیٹی کے صدر کے قتل میں 2 امریکی اور 26 کلمبیائی افراد ملوث ہیں جن میں سے 2 امریکی اور 17 کلمبائی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیٹی کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ہیٹی کے صدر کے قتل میں 2 امریکی اور 26 کلمبیائی افراد ملوث ہیں جن میں سے 2 امریکی اور 17 کلمبائی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ہیٹی پولیس کے مطابق قاتلانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے، ہیٹی کے صدر کو 7 جولائی کو گھر پر حملے کے دوران قتل کردیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے صدر کی زخمی اہلیہ اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ صدر کے قتل کے بعد ملک کا کنٹرول عبوری وزیراعظم نے سنبھال لیا ہے۔

News Code 1907301

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha