1 جولائی، 2021، 7:13 PM

ایران کے نئے منتخب صدر کا عدلیہ کے نئے سربراہ کے نام تہنیتی پیغام

ایران کے نئے منتخب صدر کا عدلیہ کے نئے سربراہ کے نام تہنیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے عدلیہ کے نئے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محسنی اژہ ای کو رہبر معظم کی طرف سے ایرانی عدلیہ کا نیا سربراہ منتخب کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے عدلیہ کے نئے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین غلام حسین محسنی اژہ ای کو رہبر معظم کی طرف سے ایرانی عدلیہ کا نیا سربراہ منتخب کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے عدلیہ کے نئے سربراہ پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اعتماد اور ان کے درخشاں ماضی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کے تحقق کے سلسلے میں تینوں قوا کے درمیان تعاون برقرار رہےگا  اور ملک کی ترقی اور پیشرفت کے سلسلے میں تینوں قوا کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ایران کے نئے صدر نے اللہ تعالی کی بارگاہ سے  عدلیہ کے نئے سربراہ کی توفیقات میں اضافہ اور کامیابی کے سلسلے میں دعا کی۔

News Code 1907202

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha