24 جون، 2021، 9:47 AM

روسی بحریہ کی بحیرہ اسود میں برطانوی جہاز پر انتباہی فائرنگ

روسی بحریہ کی بحیرہ اسود میں برطانوی جہاز پر انتباہی فائرنگ

روسی بحریہ نے برطانوی بحری جہاز کی جانب سے روس کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کیے جانے پر برطانوی جہاز پر انتباہی فائرنگ کی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی بحریہ نے برطانوی بحری جہاز کی جانب سے روس کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کیے جانے پربرطانوی جہاز پر انتباہی فائرنگ کی ۔

اطلاعات کے مطابق بحیرہ اسود میں برطانیہ کا جنگی بحری جہاز ایچ ایم ایس ڈیفنڈر سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روسی حدود کے قریب پہنچ گیا۔

روس کی وزارتِ دفاع  کے مطابق سمندری حدود کی خلاف ورزی پر برطانوی جہاز کو وارننگ دی گئی تھی لیکن انہوں نے اسے نظر انداز کردیا جس پر گشت پر مامور روسی بحری جہاز نے انتباہی فائرنگ کی ۔ اس کے علاوہ جنگی طیارے سخوئی 24 کے ذریعے برطانوی بحری جہاز کے قریب چار بم بھی گرائے گئے جس کے بعد برطانوی بحری جہاز روسی حدود سے چلا گیا۔

News Code 1907090

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha