13 جون، 2021، 6:20 PM

کابل میں کل ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

کابل میں کل ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کل ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

داعش دہشت گردوں نے کل کابل میں دو مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔ داعش دہشت گردوں نے کابل کے شیعہ نشین علاقہ میں یہ حملے کئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں افغان حکومت کی فلم بنانے والی کمپنی کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں۔ کابل میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد تنظیم نے قبول کرلی ہے۔ افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلاء کے موقع پر وہابی دہشت گردوں کے وحشیانہ حملوں میں اضافہ ہوگيا ہے۔

News ID 1906922

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha