13 جون، 2021، 4:27 PM

افغانستان میں موجود غیر ملکی فوج کو دشمن اور قابض سمجھا جائے گا

افغانستان میں موجود غیر ملکی فوج کو دشمن اور قابض سمجھا جائے گا

افغان طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلا کرنے والے ممالک کے ساتھ طالبان اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، افغان سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کی موجودگی ناقابل قبول ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ  افغانستان سے فوجی انخلا کرنے والے ممالک کے ساتھ طالبان اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، افغان سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کی موجودگی ناقابل قبول ہوگی۔ افغان طالبان کے ترجمان نے کہا کہ کسی بھی بہانے موجود غیر ملکی فوج کو دشمن اور قابض سمجھا جائے گا۔ افغان طالبان کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان کا تحفظ اور سلامتی صرف افغان عوام کی ذمہ داری ہے، افغان عوام ہوائی اڈوں اور سرکاری تنصیبات کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ طالبان کے ترجمان نے کہا کہ  کسی بھی ملک سے امداد کے حصول پر کوئی انھیں اعتراض نہیں ہے۔

News ID 1906920

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha