امريکی رياست ٹيکساس میں فائرنگ سے 13 افراد زخمی

امريکی رياست ٹيکساس کے شہر آسٹن ميں فائرنگ کے ايک تازہ واقعہ ميں کم سے کم 13 افراد زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امريکی رياست ٹيکساس کے شہر آسٹن ميں فائرنگ کے ايک تازہ واقعہ ميں کم سے کم 13 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہوگیا ہے، جبکہ آسٹن پوليس کے مطابق حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق زخميوں ميں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔  امریکی حکام نے احتياط برتنے کی ہدايات جاری کرتے ہوئے وفاقی تفتيشی بيورو (ايف بی آئی) سے مدد کے ليے رابطہ کر ليا ہے۔

News Code 1906914

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =