25 مئی، 2021، 5:25 AM

پاکستان کے وزیر اعظم پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے) سیکریٹریٹ کا دورہ کیا

پاکستان کے وزیر اعظم  پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی  کے)  سیکریٹریٹ کا دورہ کیا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے انٹر سروسز انٹیلی جنس " آئی ایس آئی " سیکریٹریٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں ملکی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے انٹر سروسز انٹیلی جنس " آئی ایس آئی "  سیکریٹریٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں ملکی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔  اس دوران وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو موجود تھے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایس آئی سیکریٹریٹ پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔  پریس ریلیز کے مطابق دورے کے دوران سول و عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کے لیے آئی ایس آئی کی مستعد کوششوں کو سراہا اور پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس سے قبل مارچ میں آرمی چیف اور سربراہ آئی ایس ائی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔  گزشتہ چند ماہ میں عوامی سطح پر وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کی 5 ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

News Code 1906652

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha