مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کے مسلمانوں سےاظہار یکجہتی کے لئےاسپین کے سیاحتی شہر بارسلونا میں بہت بڑے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں بارسلونا میں مقیم تمام مسلمان کمیونیٹز نے بھر پور شرکت کی ۔ شرکاء نے فلسطین کےجھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نعرے درج تھے جبکہ فلسطین کے ملی نغمے اور ترانے بجتے رہے۔ مظاہرین نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کی آزادی کے لئے نعرے لگائے۔
فلسطین کے مسلمانوں سےاظہار یکجہتی کے لئےاسپین کے سیاحتی شہر بارسلونا میں بہت بڑے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ۔
News ID 1906649
آپ کا تبصرہ