18 مئی، 2021، 8:54 AM

فلسطینی تنظیموں کے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام شکریہ اور قدردانی پر مبنی خطوط

فلسطینی تنظیموں کے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام شکریہ اور قدردانی پر مبنی خطوط

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام فلسطینی تنظیموں نے علیحدہ علیحدہ خطوط تحریر کئے ہیں جن میں فلسطینی مسلمانوں کی عملی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام فلسطینی تنظیموں نے علیحدہ علیحدہ  خطوط  تحریر کئے ہیں جن میں فلسطینی مسلمانوں کی عملی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا گيا ہے۔

فلسطین کی پانچ تنظیموں نے اپنے جداگانہ خطوط میں فلسطین کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف کی ایک با پھر تعریف کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی، ایرانی حکومت اور ایرانی عوام کا فلسطینی عوام کی عملی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ فلسطینی تنظیموں نے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے ایران کے اقدام ، فلسطینی عوام کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کے بارے میں مؤقف اور اس سال یوم قدس کے بارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کو فلسطینیوں کے لئے مشعل راہ قراردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس سال یوم قدس کے موقع پر اپنے عربی خطاب میں فرمایا تھا کہ فلسطین میں طاقت کا توازن آج فلسطینیوں اور دنیائے اسلام کے حق میں ہے ، اسرائیل کا زوال بہت قریب پہنچ گیا ہے اور مسئلہ فلسطین کا راہ حل فلسطینیوں کی استقامت کے ذریعہ ممکن ہے ، دنیائے اسلام کو فلسطینیوںکی بھر پور حمایت کرنی چآہیے۔ باہر سے لاکر آباد کئے گئے صہیونیوں کو فلسطینی سرزمین فلسطینیوں کے حوالے کرنا پڑےگی۔

News Code 1906560

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha