5 مئی، 2021، 12:33 PM

ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافی نکات کم نہیں ہیں

ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافی نکات کم نہیں ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافی نکات کم نہیں ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافی نکات کم نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ویانا مذاکرات میں امریکہ کے بعض مطالبات ناقابل قبول ہیں۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ویانا میں ایرانی مذاکراتکار مذاکرات کو دقیق انداز میں انجام دے رہے ہیں۔ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں اختلافی نکات زیادہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مذاکرات مثبت ہیں البتہ اختلافی مسائل بھی زیادہ ہیں۔ اگر امریکہ اختلافی مسائۂ پر اصرار کرتا تو مذاکرات اب تک متوقف ہوجاتے ۔

News Code 1906384

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha