29 اپریل، 2021، 5:59 AM

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے نتیجے میں اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے نتیجے میں اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 3ہزار293اموات کے نتیجے میں بھارت میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق بدھ کا دن بھارت میں کورونا وبا کے حوالے سے اب تک کا سب سے تباہ دن رہا۔ جہاں ایک دن میں دنیا میں سب سے زیادہ 3 لاکھ 60ہزار960 نئے کیسز کا ریکارڈ  قائم ہوگیا۔ جبکہ 3ہزار سے زائد اموات کے نتیجے میں مرنےوالوں کی تعداد 2لاکھ ایک ہزار 187تک جاپہنچی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر اور نئی دہلی میں کورنا کی تباہ کن صورتحال کے باعث صحت کے نظام اور شمشان گھاٹوں کو بے پناہ دباؤ کا سامنا ہے، لاشوں کی بھرمار کے باعث کار پارکنگز کو شمشان گھاٹوں میں تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ مسلسل چتائیں جلنے کے باعث لکڑی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔

News ID 1906301

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha