13 اپریل، 2021، 10:26 PM

پاکستان اور بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا/ ایران میں بھی کل پہلا روزہ ہوگا

پاکستان اور بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا/ ایران میں بھی کل پہلا روزہ ہوگا

پاکستان اور بھارت میں رمضان المبارک 1442ء ہجری کا چاند نظر آگیا اور کل دونوں ممالک میں پہلا روزہ ہوگا۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی کل پہلا روزہ ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت میں رمضان المبارک 1442ء ہجری کا چاند نظر آگیا اور کل دونوں ممالک میں پہلا روزہ ہوگا۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی کل پہلا روزہ ہوگا۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت پشاور میں ہوا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں ہوئے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیر آزاد پریس کانفرنس میں چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بیشتر شہروں میں مطلع صاف تھا جہاں سے متعدد شہادتیں موصول ہوئیں جب کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں واضح طور پر چاند دیکھا گیا۔ ادھر بھارت میں بھی قائم چاند کمیٹیوں نے چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل بھارت میں پہلا روزہ ہوگا۔

News Code 1906081

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha