8 اپریل، 2021، 4:28 PM

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کا افغانستان کا دورہ ملتوی ہوگیا

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کا افغانستان کا دورہ ملتوی ہوگیا

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصرکی سربراہی میں پارلیمانی وفد کا دورہ کابل سکیورٹی وجوہات کی بنا پرملتوی ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصرکی سربراہی میں پارلیمانی وفد کا دورہ کابل سکیورٹی وجوہات کی بنا پرملتوی ہوگیا ہے۔

افغان امور میں پاکستان کے خصوصی نمائندے صادق خان نے کہا کہ جہازکے کابل ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے پہلے کنٹرول ٹاور نے ایئرپورٹ بندش سے آگاہ کیا، دورے کی نئی تاریخ کا اعلان دونوں ممالک کی مشاورت سے دوبارہ کیا جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمانی وفد کے ہمراہ آج افغانستان روانہ ہوئے ، وفدمیں نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمدصادق خان، رکن پارلیمان غلام مصطفیٰ شاہ کے علاوہ ساجد خان، رانا تنویر، گل داد خان، شیخ یعقوب اور شاندانہ گلزار بھی شامل تھے۔

پاکستانی پارلیمانی وفد نے 8 سے 11 اپریل تک افغانستان کا دورہ کرنا تھا، وفد نے افغان صدر اشرف غنی، وزیر خارجہ اور افغان پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقاتیں کرنا تھیں۔

News ID 1906007

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha