انقلاب اسلامی ایران تمام مشکلات کے باوجود اپنے اہداف کی سمت قدرت کے ساتھ گامزن ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران تمام مشکلات کے باوجود اپنے اہداف کی سمت قدرت کے ساتھ گامزن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تبریز میں شیخ محمد خیابانی کی شہادت کی 100 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران تمام مشکلات کے باوجود اپنے اہداف کی سمت قدرت کے ساتھ گامزن ہے۔ کیونکہ یہ انقلاب اعتقادی اصولوں پر استوار ہے۔

محمد باقر قالیباف نے صوبہ آذربائیجان کے غیور عوام کے ساتھ باقی صوبوں کے عوام کی والہانہ محبت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کا خطہ زرخیز خطہ ہے اور یہاں کے عوام نے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ہمیشہ شجاعت بہادری اور مجاہدت کا مظاہرہ کیا ہے۔ دفاع مقدس کے دوران تبریز کے عاشورا لشکر کی قربانیاں ایرانی تاریخ کے صفحات میں جلی حروف میں یاد رکھی جائیں گی۔شہید شیخ محمد خیابانی کی سوسالہ شہادت کی برسی آج تبریز کی یونیورسٹی کے وحدت ہال میں منائی جارہی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے دشمن کی اقتصادی پابندیوں کو ناکام بنانے کے لئے قانون منظور کیا ہے اور بجٹ میں بھی اصلاح اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

News Code 1905643

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =