اسرائيل اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے کارخانہ ڈیمونا کو توسیع دے رہا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ اسرائيل اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے کارخانہ ڈیمونا کو توسیع دے رہا ہے اور خطے میں ایٹمی ہتھیار تیار کرنے والا یہ واحد کارخانہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ اسرائيل اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے کارخانہ ڈیمونا کو توسیع دے رہا ہے اور خطے میں ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کا یہ واحد کارخانہ ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنث میں امریکی صدر جو بائیڈن، بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ ، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن ، فرانس کے صدر میکرون اور جرمن چانسلر انگلا مرکل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں پر سخت تشویش ہے؟ آپ بہت پریشان ہیں؟ آّپ کے لئے اظہار خیال کرنا بڑي اہمیت کا حامل ہے ؟ میرا خیال تھا کہ آپ ایسا سوچ رہے ہیں۔

News Code 1905354

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =