1 فروری، 2021، 8:43 AM

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ حکومتی فیصلے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے  70 پیسے فی لیٹر اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ اسی طرح  ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں  2 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے  54 پیسے فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.00 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے اور اسپیڈ ڈیزل کی میں قیمت میں 12 روپے 12 پیسے اضافے  کی تجویز دی تھی۔

News Code 1905067

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha