21 جنوری، 2021، 11:55 AM

امریکی صدر جوبائیڈن نے پہلے دن سابق صدرٹرمپ کی مسلم ممالک پر عائد سفری پابندیوں کو ختم کردیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے پہلے دن سابق صدرٹرمپ کی مسلم ممالک پر عائد سفری پابندیوں کو ختم کردیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے عہدہ سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلم اکثریت والے چند ممالک پر لگائی گئی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے عہدہ سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلم اکثریت والے چند ممالک پر لگائی گئی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔  اطلاعات  کے مطابق جوبائیڈن نے امریکہ کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے عہدے کا حلف لیتے ہی مسلمانوں پر عائد پابندی ختم کرنے سمیت 15 صدارتی حکم ناموں پر دستخط کردیئے، ان میں اکثر حکم نامے ڈونلڈ ٹرمپ کی پناہ گزین مخالف پالیسی سمیت دیگر متنازعہ پالیسیوں کو ختم کرنے کےلیے جاری کیے گے ہیں۔

جوبائیڈن کی جانب سے جن صدارتی حکم ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں ان میں مسلمانوں پر سفری پابندیوں کا خاتمہ، پیرس ماحولیاتی معاہدہ میں شمولیت اور کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کے حکم نامے سرفہرست ہیں۔

امریکی صدر نے اپنے ابتدائی حکم نامے میں عالمی ادارہ صحت میں واپس جانے کا اعلان بھی کیا ہے، جس سے ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کہہ کر علیحدگی اختیار کردی تھی کہ یہ ادارہ کورونا وائرس کے دوران چین سے سخت باز پرس نہیں کررہا۔

اس موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ حکم نامے اور ہدایات جاری کرنے کےلیے وقت ضائع نہیں کرسکتے، ہم کورونا بحران کو کنٹرول کریں گے، کورونا سے متاثرہ معیشت کی بحالی کیلیے امداد فراہم کریں گے، ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کریں گے اور نسلی مساوات کو فروغ دیں گے۔

امریکی صدر کی جانب سے دیگر صدارتی حکم ناموں میں، وفاقی املاک پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا، کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے وائٹ ہاؤس میں نئے دفتر کا قیام شامل ہے۔

News Code 1904906

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha