مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، سابق وزیر خارجہ پمپئو اور ان کے شرکاء کو تاریخ کے کوڑے دان میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ شہید سلیمانی، شہید ابو مہدی مہندس اور دیگر ہزاروں شہیدوں کی یاد ہمیشہ زندہ رہےگی جنھیں ٹرمپ کی دہشت گرد حکومت نے دہشت گردانہ کارروائیوں میں شہید کیا اورجنھیں ٹرمپ کی اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے غذائی اور طبی اشیاء سے محروم ہونا پڑا ، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں پہنچنے والے نئے افراد کو عبرت حاصل کرنی چاہیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، وزیر خارجہ پمپئو اور ان کے شرکاء کو تاریخ کے کوڑے دان میں ڈال دیا گیا ہے۔
News Code 1904903
آپ کا تبصرہ