12 جنوری، 2021، 12:20 PM

امریکی کانگرس میں صدر ٹرمپ کو عہدے سے برطرف کرنے کے لیے قرارداد پیش

امریکی کانگرس میں صدر ٹرمپ کو عہدے سے برطرف کرنے کے لیے قرارداد پیش

امریکہ کے ایوان نمائندگان میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مؤاخذے اور ان کو عہدے سے برطرف کرنے کے لیے قرارداد پیش کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پرس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکہ کے ایوان نمائندگان میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مؤاخذے اور ان کو عہدے سے برطرف کرنے کے لیے قرارداد پیش کردی گئی۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نمائندوں نے قرار داد پیش کردی ہے جس میں اجلاس کی صدارت کرنے والے نائب صدر مائیک پینس سے استدعا کی گئی ہے کہ امریکی آئین کے آرٹیکل 25 کے مطابق حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کو عہدے سے برطرف کردیا جائے۔

ڈیموکریٹس نمائندگان کے ایک اور گروپ نے مائیک پینس کی جانب سے صدر کو برطرف کرنے کا اختیار استعمال کرنے سے انکار کی صورت میں صدر کے مؤاخذے کی تحریک بھی جمع کروادی ہے۔ مؤاخذے کی تحریک میں ٹرمپ پر اشتعال انگیزی اور فسادات پر اکسانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کیپٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے بعد ڈیموکریٹ نمائندگان کی جانب سے 20 جنوری کو مدت پوری ہونے سے قبل ہی صدر ٹرمپ کو عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا اور اس کے لیے باقاعدہ کارروائی کے آغاز کا عندیہ بھی دیا گیا تھا۔ اس حملے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جبکہ کئی درجن بلوائیوں کو گرفتار کرلیا گيا اور واشنگٹن میں کرفیو لگآ دیا گيا تھا۔

News Code 1904779

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha