3 جنوری، 2021، 11:42 AM

برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 445 افراد ہلاک

برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 445 افراد ہلاک

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، 24 گھنٹوں میں 57 ہزار 725 افراد میں کورونا کی تشخیص اور مزید 445 افراد ہلاک ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے  کیسز نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، 24 گھنٹوں میں 57 ہزار 725 افراد میں کورونا کی تشخیص اور مزید 445 افراد ہلاک ہو گئے۔ کورونا کی نئی قسم تیزی سے پھیلنے کے سبب طبی ماہرین نے ملک بھر کے اسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ رائل کالج آف فزیشنز کے صدر پروفیسر گوڈارڈ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ برطانیہ بھر کے اسپتال تیار رہیں۔ پروفیسر گوڈارڈ کا کہنا تھا کہ برطانیہ بھر کے اسپتالوں کو کورونا مریضوں کے دباؤ کا سامنا ہوسکتا ہے۔

برطانیہ میں کی گئی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم پہلی قسم کے مقابلے میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور تمام عمر کے افراد اس وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

News Code 1904650

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha