مہر خبررساں ایجنسی نے افغان میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی سپریم کوٹ نے کابل یونیورسٹی پر حملے کے ماسٹر مائنڈ محمد عادل کو سزائے موت جب کہ دیگر شریک ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں فوجی لباس میں ملبوس وہابی دہشت گردوں نے کابل یونیورسٹی پر حملہ کرکے 30 سے زائد طلبا کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔
افغان حکومت نے حملے کے الزام میں حقانی نیٹ ورک سےمنسلک دہشت گرد محمد عادل کو حراست میں لیا تھا جسے اس حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا تھا۔ آج افغان سپریم کورٹ نے سخت حفاظتی پہرے میں کابل یونیورسٹی حملہ کیس کی سماعت کی اور مرکزی ملزم محمد عادل کو سزائے موت جب کہ دیگر ملزمان کو بارودی مواد کی ترسیل اور سہولت کاری کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔
آپ کا تبصرہ