30 دسمبر، 2020، 12:06 PM

شہید سلیمانی نے اسلامی مزاحمت کو خطے میں مضـبوط کیا/ دشمن کی ہڈیاں ٹوٹ رہی ہیں

شہید سلیمانی نے اسلامی مزاحمت کو خطے میں مضـبوط کیا/ دشمن کی ہڈیاں ٹوٹ رہی ہیں

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ سپاہ قدس کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ دشمن کی ہڈیاں ٹوٹ رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن ابراہیم رضائی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ قدس کے کمانڈرجنرل اسماعیل قاآنی نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں کہا  ہے کہ دشمن کی ہڈیاں ٹوٹ رہی ہیں۔ ابراہیم رضائي نے کہا کہ سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاآنی نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی قربانیوں کے بارے میں بعض نئے واقعات بھی پیش کئے ، انھوں نے کہا کہ شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی سپاہ قدس کی سربراہی کے دوران خطے میں اسلامی مزاحمتی تنظیمیں بہت زيادہ مضـبوط اور مستحکم ہوئیں۔  انھوں نے کہا کہ وابستگي ذلت کا سبب بنتی ہے اور یہ موضوع آج ہم سعودی عرب کے بارے میں مشاہدہ کررہے ہیں ۔ سعودی عرب کو امریکی توہین اور تذلیل کا سامنا ہے۔ ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ اسلامی مقاومت کے نتیجے میں ہے استقامت اور پائداری عزت اور عظمت کا سبب بنتی ہے۔

News ID 1904598

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha