انڈونیشیا کے صدر کا ملک بھر میں شہریوں کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے کا اعلان

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے ملک بھر میں شہریوں کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کا پہلا ٹیکہ وہ خود لگوائیں گے تاکہ عوام میں اعتماد پیدا ہو۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے ملک بھر میں شہریوں کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کا پہلا ٹیکہ وہ خود لگوائیں گے تاکہ عوام میں اعتماد پیدا ہو۔ 

اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا نے ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کے آغاز کی تیاری شروع کردی ہے۔ جس کے لیے انڈونیشیا نے چین کی کمپنی سینوفارم سے رواں ماہ ایک کروڑ 2 لاکھ خوراکیں خریدی ہیں۔

انڈونیشیا آئندہ ماہ جنوری میں بھی چینی کمپنی سینو فارم سے کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 8 لاکھ خوراکیں خریدے گا اور تب تک ملک کے فوڈ اینڈ ڈرگ ادارے سے ویکسینیشن کے آغاز کے لیے مشاورت کی جائے گی۔

اس موقع پر صدر جوکو ویدودو نے قوم سے خطاب میں اعلان کیا کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین شہریوں کو مفت فراہم کی جائیں گی اور لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ویکسین کو سب سے پہلے میں خود پر استعمال کروں گا۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں 6 لاکھ 29 ہزار سے زائد مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

News Code 1904403

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =