صدر ٹرمپ کا  انتخابات میں چوری اور دھاندلی کے الزامات کا سلسلہ جاری

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی انتخابات میں چوری اور دھاندلی کے الزامات کا سلسلہ جاری ہے اوراب انہوں نے امریکی الیکشن سے متعلق ایک اور الزام عائد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی انتخابات میں چوری اور دھاندلی کے الزامات کا سلسلہ جاری ہے اوراب انہوں نے امریکی الیکشن سے متعلق ایک اور الزام عائد کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انتخابی سامان مہیا کرنے والی ایک کمپنی نے ان کے 2.7 ملین ووٹس ڈیلیٹ کردیے اورریاست پنسلوانیا سمیت کئی ریاستوں میں سیکڑوں ووٹوں کو بائیڈن کے حق میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم اس الزام کی امریکی الیکشن حکام نے تردید کردی ہے۔ اس سے قبل بھی امریکی صدرنے دعوی کیا تھا کہ اگرقانونی طورپرووٹوں کی گنتی ہو وہ آسانی سے جیت جائیں گے، انتخابات میں کی جانے والی دھاندلی کی کوشش کو وہ پورا نہیں ہونے دیں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر کی طرف سے انتخآبات میں دھاندلی کے اعتراف اور الزامات سے امریکی جمہوریت کی قلعی بالکل کھل گئي ہے، امریکی جمہوریت اسرائیل اور ایپک کے ہاتھ میں ہے جسے وہ چاہیں گے وہی امریکی صدر منتخب ہوگا۔

News Code 1903900

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =