مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیٹو چیف نے ٹرمپ کے افغانستان سے انخلا کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ہم ایک ساتھ افغانستان گئے تھے ایک ساتھ ہی نکلیں گے۔
نیٹو چیف کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں کہا گیا ہے کہ تمام ممبران کو باہمی مشاورت سے فیصلے کرنا چاہیں،ہم اکٹھے افغانستان گئے اور اکٹھے ہی نکلیں گئے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ نے کرسمس سے پہلے افغانستان سے اپنی افواج کے مکمل انخلا کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ٹرمپ نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ہمیں افغانستان میں تھوڑی تعداد میں خدمات انجام دینے والے اپنے بہادر مرد اور خواتین کو کرسمس تک واپس اپنے گھر بلا لینا چاہیے۔
ادھر طالبان کی جانب سے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلا امریکہ، طالبان امن معاہدے کے حوالے سے ایک مثبت قدم ہو گا۔
آپ کا تبصرہ