قطر کا مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنے مؤقف پر برقرار رہنے کا اعلان

قطرکی وزارت خارجہ نے دوحہ سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر فلسطین کے مسئلے پر اپنے موقف پر برقرار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطرکی وزارت خارجہ نے دوحہ سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر  فلسطین کے مسئلے پر اپنے موقف پر برقرار ہے۔ قطری وزارت خارجہ نے دوحہ سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر کے فلسطین سے برادرانہ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مسئلہ فلسطین پر قطر کا مؤقف برقرار ہے، مسئلہ فلسطین کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے تحت ہونا چاہیے۔

قطری وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ فلسطینی سرزمین سے اسرائیلی قبضہ ختم ہو اور آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارلحکومت بیت المقدس ہو۔

قطر نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام فلسطینی پناہ گزینوں کو واپس آنے کے حقوق حاصل ہونےچاہیے، قطر فلسطینیوں کو ان کےحقوق دلوانے کے لیے کسی کوشش سے گریز نہیں کرے گا۔

News Code 1903063

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =