اسرائیل کے ساتھ 5 یا 6 عرب ممالک تعلقات برقرار کرنے کے لئے تیار

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امارات ، بحرین اور اسرائیل کے درمیان ذلت آمیز اورسازشی معاہدے پر دستخط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے لیے مزید 5 یا 6 ممالک تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امارات ، بحرین اور اسرائیل کے درمیان ذلت آمیز اورسازشی معاہدے پر دستخط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے لیے مزید 5 یا 6  ممالک تیار ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کئی ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات تیار کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 5 یا 6 ممالک ایسے ہیں جو بہت جلد اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرلیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بہت مفید گفتگو ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ  ذلت آمیز معاہدے کے لئے صف میں کھڑا ہے۔ ادھر فلسطین میں خائن عرب حکمرانوں کے خلاف احتجاجی مظآہرے جاری ہیں۔ فلسطینیوں نے عرب عوام سے خائن حکمرانوں کو کیفر کردار تک پنہچآنے کا مطالبہ کیا ہے۔

News Code 1902960

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha