پاکستان کا بھارت پر خطے کے امن کو تباہ کرنے کا الزام

پاکستانی فوج کے ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت اندرونی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے خطے کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کررہا ہے بھارت 500 رافیل طیارے بھی خرید لے پاکستان مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اندرونی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے خطے کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کررہا ہے بھارت 500 رافیل طیارے بھی خرید لے پاکستان مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے جس کی قدر مقبوضہ کشمیر کی ماؤں سے پوچھیں جو بیٹوں کو پاکستانی پرچم میں دفن کرتی ہیں، بھارت ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے، خواتین اور بچوں کی حرمت کو پامال کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، اقوام متحدہ کے مبصر گروپ اور انٹرنیشنل میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ حالیہ عالمی رپورٹ میں بھی بھارت میں دہشتگرد گروپس کی نشاندہی کی گئی، بھارت نے اندرونی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے خطے کا امن داؤ پر لگادیا، بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے، کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ ہو یا چینی قونصل خانے پر حملہ، سب کے تانے بانے بھارت سے ہی ملتے ہیں، بھارت اسلحہ خریدنے والے ممالک میں سرفہرست ہے، لیکن جنگیں اسلحے کے زور پر نہیں جیتی جاتیں، بھارت 5 کے بجائے 500 رافیل طیارے بھی خرید لے افواج پاکستان دشمن کو بروقت جواب دینے کے لئے ہمہ وقت چوکس اور تیار ہیں۔

News Code 1902254

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =