مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست پنجاب میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 80 سے زائد ہوگئی۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست پنجاب کے 3 اضلاع میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
پولیس نے اس سلسلے میں 25 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ایک اہلکار کے مطابق گورداسپور ضلع میں 11افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امرتسر میں 12 اور ترن تارن ضلع میں 63 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں ہرسال ہزاروں افراد زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ