بھارت میں کورونا وائرس سے 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس سے 13 ہزار 703ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 26ہزار 910ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے 13 ہزار 703ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 26ہزار 910ہو گئی ہے۔ بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں 4 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 632ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4ہزار 331ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 93 ہزار 352مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 323ہو گئیں۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 8ہزار 45ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 54 ہزار 936رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 634ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 38 ہزار 499رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 623 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 4 ہزار 952 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 962 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 91 ہزار 575ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 950 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 1 لاکھ 87 ہزار 685ہو گئے۔

News Code 1901080

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =