مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 22ہزار 247افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 56ہزار 657ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 12 لاکھ 54ہزار 55کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 477کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 لاکھ 80ہزار 355کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 86ہزار 990تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس 50 ہزار 659 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ