بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 13 ہزارسے زائد افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 13 ہزار 290 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 12 ہزار 788 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک  13 ہزار 290 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 12 ہزار 788 ہو گئی۔ بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 623 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 4 ہزار 952 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 230 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 233 تک جا پہنچی ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 378 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

News Code 1901061

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =